پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
PHNOM PENH:
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔
خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔
ہون مینیٹ نے کمیٹی کو7 اگست کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ نامزدگی صرف میری طرف سے صرف تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی طرف دلی طور پر ان کا شکریہ ادا کرنے کا اقدام ہے۔
کمبوڈیا کے وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کے کردار کو غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دنیا کے چند انتہائی کشیدہ خطوں میں دشمنی کم کرنے میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حال ہی میں کشیدگی عروج کو پہنچی تھی اور 5 روزہ جنگ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باقاعدہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور شہریوں سمیت دونوں اطراف کے کئی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ایک دوسرے پر راکٹ برسائے تھے اور فضائی حملے بھی کیے تھے تاہم 5 روزہ جنگ کے بعد 28 جولائی کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم سے بات کی تھی اور انہیں لڑائی ختم کرنے پر زور دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر تنازع ختم نہیں ہوا تو امریکا کے ساتھ ان کے تجارتی معاہدے خطرے میں پڑ سکتےہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں دوبارہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو فون کرکے جنگ بندی پر مبارک باد دی تھی۔
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی اور اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت بھی ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوبل پرائز کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرمپ کو نوبل کے لیے نامزد نامزد کردیا کمبوڈیا کے تھائی لینڈ کے بعد
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن