سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے.
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور آج ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت4,541 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3,897 روپےریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ، ڈالر کے نرخ، عوامی طلب اور مہنگائی جیسے عوامل کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں چاندی کو نہ صرف زیورات بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی خریدا جاتا ہے۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے چاندی کو مہنگائی کے خلاف ایک اچھا تحفظ سمجھا جاتا ہے اور طویل مدتی طور پر اس میں سرمایہ کاری کو نسبتاً محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔