لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ،’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے،چینی کے بحران کا مسئلہ جلد وفاقی سطح پر حل کر دیا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ماضی میں کسی کا دباؤ قبول کیا ہے نا آ ئند ہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضمنی گروپ’’لائنز آف مسلم لیگ (ن)‘‘ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجہاں انہوں نے پاکستانی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ آج سے 78 برس قبل ہمیں آزادی کا یہ دن نصیب ہوا۔

ہماری یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، زندہ قومیں اپنے یومِ آزادی کو بھرپور جذبے سے مناتی ہیں اور ہمیں بھی اس دن کو اسی ولولے کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ پنجاب حکومت اس سال پورا مہینہ آزادی کا جشن منائے گے۔ اس سال 14 اگست پر ہمیں دوہری خوشی منانی ہے ظ ایک جشنِ آزادی اور دوسرا ’’معرکہ حق‘‘کی کامیابی۔

قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہم نے آزادی حاصل کی اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ہمیں میاں شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہے۔

اس جشن آزادی پر ہمیں اپنی دونوں قیادتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ جب جب میاں نواز شریف کو موقع ملا، انہوں نے پاکستانی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستان میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے، وہ انہی کی بدولت مکمل ہوئے۔

عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چینی کے بحران کا مسئلہ جلد وفاقی سطح پر حل کر دیا جائے گا۔وزیر اعظم کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شوگر مل مالکان اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، میاں شہباز شریف نے ماضی میں کسی کا دباؤ قبول کیا ہے نا آ ئند ہ کریں گے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، وزیر خزانہ پنجاب نے لائنز آف مسلم لیگ ن کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عسکری قیادت شہباز شریف کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ

پڑھیں:

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، نیول چیف نے دورے کے دوران اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
نیول چیف کو آذربائیجان بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف نے آذربائیجان آرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، 3جاں بحق، 14زخمی عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی 14اگست کی احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیدیا پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا،مالکان کے نام ای سی ایل میں... ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ میں دوسری بار امریکا کا دورہ کریں گے
  • اوورسیز پاکستانیز ہمارا قومی سرمایہ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چند روز میں امریکا کادوبارہ دورہ متوقع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر