انجینئر رشید کے حامیوں کا سرینگر میں احتجاج، رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ کئی حامی احتجاج میں شرکت نہیں کر سکے۔ احتجاج میں انجینئر رشید کے برادر اور رکن اسمبلی (لنگیٹ) خورشید احمد شیخ سمیت پارٹی کے درجنوں حامیوں نے شرکت کی۔
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید محض ایک شخص نہیں ہے، بلکہ وہ بارہمولہ کے 18 لاکھ لوگوں کی آواز ہے۔ لہذا یہ صرف ایک شخص نہیں بلکہ 18 لاکھ لوگوں کی آواز بند ہے، جن کی ترجمانی نہیں ہو پا رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انجینئر رشید کو رہا کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ میں 18 لاکھ لوگوں کی آواز کو سنا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئر رشید کی کی رہائی کا کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
انجینئر خالد محمود کو آئیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) تعینات کر دیا گیا
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اتفاقِ رائے سے انجینئر خالد محمود کو آئیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا ہے ۔ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انجینئر خالد محمود توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ اور مضبوط قیادت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں اور ہمیشہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور صارفین کے مفادات کے لئے عملی اقدامات کو ترجیح دی ہے ، مزید آپریشن کنسٹرکشن کمرشل جی ایس او کی ایس ای اور دیگر فارمیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ انجینئر خالد محمود کی تقرری مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہے جس میں ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور ایک مضبوط لیڈر کی خصوصیات کو مکمل طور پر جانچا گیا ہے اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹیو انجینئر خالد محمود اس اہم زمہ داری کو بہترین انداز میں سر انجام دیں گے اور ان کی قیادت میں آئیسکو کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں ا نہیں آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مکمل حمایت حاصل رہے گی ،آئیسکو افسران و سٹاف نے انجنیئر خالد محمود کی بطور چیف ایگزیکٹیو آئیسکو تعیناتی کو خوش آئین قرار دیا ہے۔