وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 27 سے 30 اکتوبر 2025 کو ریاض میں منعقد ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات
نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خطاب میں اہم نکات شامل تھے اور انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے پائیدار حل کی تلاش میں سرگرم رہے گا۔