تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000، 143000، 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3 مرحلوں میں 24 اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔ 5 روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4 سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1 سیشن میں مندی رہی۔

ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 4347.

81 پوائنٹس بڑھ کر 145382.80 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 1279.52 پوائنٹس بڑھ کر 44614.06 پر بند ہوا۔ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 2506.36 پوائنٹس بڑھ کر 89824.60 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 5842.21 پوائنٹس بڑھ کر 206959.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوائنٹس بڑھ کر پر بند ہوا

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ ترکیہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہوں گے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس 12 نومبر کو ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور عدلیہ کے روزمرہ امور کی نگرانی کریں گے۔

یہ دورہ بین الاقوامی عدالتی تعلقات اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ ترکیہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہوں گے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
  • تمام ہائیکورٹ ججز مشترکہ سنیارٹی لسٹ، تعین تاریخ تقرری کی بنیاد پر
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • اسٹاک مارکیٹ شدید مندی،100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار
  • کے ایس ای 100انڈیکس نے 1700سے زاید پوائنٹس کھودیے
  • مینول ٹیکس فائلرز کیلئے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع