نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد لوٹی گئی رقوم ریکور کیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اسلام آ باد:
نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.
2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ، وفاقی و صوبائی وزارتوں ، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں ۔ اسی طرح اسی دورانیے میں نیب نے دھوکا دہی کے مختلف مقدمات میں 12,611 متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائی۔
نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر 11 -E میں واقع 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی (29 ارب روپے مالیت) برآمد کر کے سی ڈی اے (CDA) کے حوالے کی ۔ اسی طرح عوام سے دھوکا دہی کے بڑے مقدمے (B4U) میں 3 ارب روپے کی رقم بازیاب کی، جسے 17,214 متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بازیاب کرائی ۔ سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی 127 کنال و 15 مرلہ اراضی، جس کی مالیت 160۔895 ملین روپے ہے، نیب سکھر نے بازیاب کرائی۔
نیب لاہور نے ایڈن کیس میں ریکور شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی جب کہ نیب لاہور نے پاک عرب ہاؤسنگ کیس میں 9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں بازیاب کرائیں ، جنہیں 2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کیا جائے گا ۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ارب روپے مالیت ارب روپے کی
پڑھیں:
اے این ایف اور کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اے این ایف اور کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیوں میں لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آبپارہ اسلام آباد میں واقع ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 16.420 کلو آئس پکڑی گئی جب کہ ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اُدھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بھی منشیات اسمگلنگ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی تھائی ایئرلائن کی پرواز TG345 سے پہنچنے والے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام سے زائد منشیات میری جوانہ برآمد ہوئی، جس کی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔
کلکٹر کسٹم ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر مشکوک مسافر کی نگرانی کی گئی۔ مسافر ابتدائی طور پر گرین چینل سے بغیر سامان کے گزر گیا لیکن کچھ دیر بعد اپنا سامان لینے واپس آیا تو کسٹمز ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی، جس میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے پاکستان میں موجود ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔