الحمرا ہال میں 30فٹ لمبا ‘ 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم آویزاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ہفتہ بھر کیلئے آزادی کی تقریبات منا رہا ہے۔فنون لطیفہ کے رنگ برنگ پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں۔اسی مناسبت سے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں نامور آرٹسٹ جبار عباس نے پرفارم کیا۔دوران پرفارمنس ہال عوام سے بھرا رہا،یہ الحمراء ہی کا خاصہ ہے کہ وہ ایسے پروگرام ترتیب دیتا ہے جسے عوام میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔جبار عباس کی آواز جذبہ ومٹھاس سننے والوں کے کانوں میں رس گولتی رہی،اپنی گائیکی کی بدولت جبارعباس کا فن منفرد مقام رکھتا ہے۔ اس اہم موقع پر الحمرا ہال نمبر کی پیشانی پر 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔خوشی کے اس موقع پر الحمراء کی عمارت، لانز، درختوں کو سفید اور سبز روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سید طاہر رضا ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ سبز ہلالی پرچم کا یہ خوبصورت منظر دیکھنے والوں میں ملی جوش و خروش اور اپنے وطن سے محبت کا باعث بنتا ہے،وطن عزیز کی منفرد و الگ ادبی وثقافتی،تہذیبی و تمدنی شناخت پر فخر ہے جسے بھرپور انداز میں اْجاگر کر رہے ہیں،آزادی کی قدر وقیمت سے نوجوانوں کو روشناس کروا رہے ہیں۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس اہم موقع پر آزادی کے نغموں پر مبنی پروگرام پیش کر کے مادر ملت سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں،یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ عوام الحمراء کے پروگرامز کی زینت بنتے ہیں اور یہ امر ہمارے لئے قابل فخر اور حوصلہ افزا ء ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں گورنر پنجاب کی شرکت
چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی گورنرپنجاب نے شرکت کی ہے ،قونصل جنرل ژائو شیرین اور ان کی اہلیہ نے سردار سلیم کا استقبال کیا ، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے-تقریب میں صوبائی وزرا،بیوروکریٹس، آئی جی پنجاب سمیت کاروباری شخصیات اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چین اور پاکستان کی دوستی عظیم سے عظیم تر ہوتی جا رہی ہے، ان کا مزید کہا تھا چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ دوستی پر ناز ہے ،انہوں نے کہا ہے سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے،پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں چین نے ہرمحاذ پر پاکستان کو سپورٹ کیا ،بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج کے ساتھ ساتھ چین نے بھی مددکی-
Post Views: 1