سپیزنڈ دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور : محکمہ ریلوے نے سپیزنڈ میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خراب حالات کی وجہ سے بلوچستان میں کچھ دنوں کیلیے ٹرین آپریشن معطل کیا ہے.10 سے 13 اگست تک پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسریس ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔حنیف عباسی نے بتایا کہ 11 سے 14 اگست تک کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس معطل رہے گی، کراچی سے کوئٹہ کے درمیان بولان میل آپریشن 10 سے 15 اگست تک معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔آج صبح سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس نے بتایا کہ ٹریک پر کے بعد
پڑھیں:
مستونگ، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، کئی مسافر زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی۔