واشنگٹن/راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، خصوصاً امریکا، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت جاری ہے، جو مستقبل میں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنیں گی۔
اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں 
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھاکہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آپ لوگ ملک کا سرمایہ ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ‘برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کی ترقی، استحکام اور ساکھ کے محافظ ہیں۔
بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید 
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی علاقائی پالیسیوں کو دوغلا اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر اس کا طرز عمل جارحانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی بین الاقوامی دہشتگرد سرگرمیاں عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہیں، جن کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں نیول افسران کا کیس اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات ہیں۔
پاکستان نے مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اپنائی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف مؤثر سفارتی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر جا پہنچا۔ فیلڈ مارشل نے اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جن کی قیادت میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کو روکا گیا۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا “اندرونی معاملہ” کہنا قابل قبول نہیں۔ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، جس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت
غزہ میں جاری ظلم و ستم کو “نسل کشی” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک بدترین انسانی المیہ ہے، جس کے عالمی اور علاقائی نتائج نہایت خطرناک ہوں گے۔
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا عزم 
فیلڈ مارشل نے افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے خلاف آخری فصیل کی حیثیت رکھتا ہے ان کے لیے کوئی ہمدردی نہیں۔ انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا کی طاقت اور اس کے چیلنجز

انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور بعد میں پچھتاؤ۔
فیلڈ مارشل نے سوشل میڈیا کو “طاقتور مگر حساس ہتھیار” قرار دیا جسے دشمن قوتیں پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی ترجیحات کو سمجھنا اور ان کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل دیتے ہوئے بھارت کی ہوئے کہا کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت