اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وزیراعلی پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ماڈل ٹان، مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ن) میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے حمزہ شہباز کو اسلام آباد میں اپنے چیمبر کے دورے اور صوبہ بلوچستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاملات کی بہتری کے لیے جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے، اور سابق وزیراعلی پنجاب نے بھی اپنے دورِ حکومت میں بہترین حکمت عملی کے ذریعے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔  سیدال خان نے اس امید کا اظہار کیا  حمزہ شہباز بلوچستان کا دورہ کر کے وہاں کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے، تاکہ صوبے میں مزید بہتری لائی جا سکے۔  حمزہ شہباز نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی وہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔   در ین اثنا  ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے سابق رکن قومی اسمبلی عمر سہیل ضیا بٹ کی رہائشگاہ پر ان کے ماموں، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینٹ

پڑھیں:

سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک : سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

افتخاراحمد کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں وزیرآباد میں ادا کی گئی۔

یاد رہ کہ سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخارچیمہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ افتخار احمد چیمہ 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی ہدایت، وزیراعظم کو استثنیٰ کی شق واپس: کمیٹی میں 27ویں ترمیم کا مسودہ پاس، آج سینٹ سے بھی منظوری کا امکان
  • یوم اقبالؒ  منایا گیا،سینٹ میں متفقہ قرارداد منظور ‘ مزار پر گارڈز کی تبدیلی 
  • سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام
  • وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں ترمیم سینٹ میں پیش، کمیٹی کے سپرد
  • سابق ممبر قومی اسمبلی‘ نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار چیمہ انتقال کر گئے
  • سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • مالی کرپشن کے الزامات، 85 افسران عہدوں سے فارغ
  • نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں