دارالایتام حسینی ہوم میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد کے دوران روح پرور محفل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام ٹآئمز: حسینی ہوم کے زیراہتمام منعقدہ اس روح پرور محفل سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، تحریک حسینی کے وائس پریزڈنٹ استاد نبی الحسینی، سابق سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید مفید حسین میاں، ادارہ تبلیغات کے رہنماء علامہ ایران علی اور سید جاوید حسین کے علاوہ اس فاضل ادارے کے چیئرمین افتخار حسین افتی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی
آج اتوار 10 اگست کو حسینی ہوم بساتو (حسینی یتیم خانہ) میں ایتام کی کفالت اور ادارے کی نئی عمارت ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی، صدر تحریک حسینی و اراکین، سیکریٹری و ڈپٹی سیکریٹری انجمن حسینیہ اور اراکین انجمن، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور اراکین، حیدری اور چنار بلڈ بینک کے نمائندوں، دسترخوان امام حسنؑ، آئی ایس او اور آئی او کے علاوہ دیگر علاقائی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ حسینی ہوم کے زیراہتمام منعقدہ اس روحانی محفل سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، تحریک حسینی کے وائس پریزڈنٹ استاد سید نبی الحسینی، سابق سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید مفید حسین میاں، ادارہ تبلیغات کے رہنما علامہ ایران علی، سید جاوید حسین کے علاوہ اس فاضل ادارے کے چیئرمین افتخار حسین افتی نے خطاب کیا۔
مقررین نے مخیر، متمول خصوصاً بیرونی ممالک میں مقیم افراد سے گزارش کی کہ اس ادارے کے لئے اپنی بساط اور حیثیت کے مطابق کمک کریں۔ علامہ سید عابد الحسینی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اس علاقے پر اپنی قیمتی جاں نچاور کرنے والوں کے بچوں کی کفالت کیلئے سوال اور التجائیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اپنی آخرت سنوارنے کیلئے اس پراجیکٹ میں بھرپور تعاون کرنا چاہیئے۔ علامہ سید عابد الحسینی نے اس پراجیکٹ کیلئے اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے چندہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے تحریک حسینی کو بھی سفارش کی کہ ایتام کو فی نفر ایک رضائی دی جائے۔
اس موقع پر محفل میں موجود افراد کے علاوہ باہر سے بھی متعدد افراد نے چندہ پیش کیا۔ مجمع میں موجود افراد میں رقت انگیز مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے، جب ایک نہایت نادار شہید کی بیوہ کی جانب سے 10 اینٹوں کی کمک کا اعلان ہوا۔ مجمع میں موجود اکثر آنکھیں پرنم ہوئیں۔ اس کے علاوہ مجمع میں موجود افراد میں ہمدردی اور یتیم پروری کا جذبہ اس وقت اپنے عروج کا پہنچا، جب ابراہیم زئی لوئر کرم کی دو چھوٹی بچیوں بی بی فاطمہ اور تحریم نرگس نے مہینوں کی جمع پونجی پر مشتمل گلک (سیونگ باکس) پیش کیے۔ خیال رہے کہ ایتام کے لئے الگ سے بننے والے منصوبے پر فی فٹ 5000 روپے خرچے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ چنانچہ منتظمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ دار الایتام میں ایک فٹ کا خرچہ برداشت کرتے ہوئے اپنے والدین اور مرحومین کو ہدیہ کریں۔ پروگرام کے آخر میں منتظمین نے علامہ سید عابد حسینی کو لے جاکر منصوبے کی سنگ بنیاد رکھوائی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید عابد الحسینی تحریک حسینی کے انجمن حسینیہ حسینی ہوم کے علاوہ
پڑھیں:
حیدرآباد: نگینہ مسجد میں محفل حسن قرآت سے القاری عادل الدیب حفیظ اللہ ودیگر خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-2-24