سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ملک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں،مشرقی وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب میں 10279پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 3523 پاکستانی قید ہیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطر میں تیسرے نمبر پر 599پاکستانی قید ہیں جبکہ عراق میں 81، اردن میں 8، مصر میں 12، بحرین میں581 پاکستانی قید ہیں۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ عمان 252، کویت کی جیلوں میں 50، آسٹریلیا کی جیلوں میں 27، جنوبی کوریا میں 7، جاپان میں 16پاکستانی قید ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں 459، تھائی لینڈ 35، کمبوڈیا 22، فلپائن 1 اور ویتنام میں 1 پاکستانی قید ہے۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی ملک سے پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے... وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدی علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں تیزی سے قدم جمانے لگیں
کراچی:پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب کی مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہی ہیں، جہاں ریاض کے ویژن 2030 کے تحت جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے نے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں، اس پیش رفت کو حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے مزید تقویت دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیاکے افتتاحی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاآئی ٹی سیکٹر مختلف محاذوں پر خودکومضبوط کر رہا ہے، تاکہ خطے میں خاص طور پر چین اور وسطی ایشیا کیلیے کلیدی کھلاڑی اور ڈیٹا ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر سکے۔
حال ہی میں ریاض میں ہونیوالے عالمی فِن ٹیک ایونٹ "منی 20/20" میں 15 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی،جہاں انہوں نے اپنی خدمات اور حل پیش کیے اور متعددکاروباری معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے کیے۔
پاکستان فِن ٹیک نیٹ ورک کے سی ای او فہدسجاد نے کہاکہ پاکستانی فِن ٹیک کمپنیاں عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ تجارتی میلہ ان کیلیے لانچ پیڈ ثابت ہوا ہے،جس سے انہوں نے شراکت داری قائم کی،سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا،خلیجی مارکیٹوں میں قدم رکھااور اپنی عالمی ساکھ کو مضبوط بنایا۔
منی 20/20 میں پاکستانی نژاد فِن ٹیک کمپنی ABHI نے سعودی عرب کی معروف کلاؤڈ بیسڈ POS اور بزنس مینجمنٹ پلیٹ فارم TRAY کے ساتھ شراکت داری کی،جس کے تحت سعودی عرب کے F&B سیکٹر میں "Earned Wage Access" سروس متعارف کرائی جائیگی۔
سی ای اوABHI عمیر انصاری کے مطابق یہ شراکت داری سعودی عرب کے ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں مالی شمولیت اور ملازمین کی بہترکارکردگی کیلیے اہم قدم ہے جو ویژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حالیہ مہینوں میں دفاعی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے،جس میں آئی ٹی سیکٹرکو بھی ترجیح دی گئی ہے، 2024 میں پاکستان "ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن"کا رکن بھی بنا ہے۔
سعودی وزارت سرمایہ کاری نے پاکستانی کمپنیوں کی فوری رجسٹریشن کیلیے خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کر دی ہے،جس کے ذریعے 100 سے زائد پاکستانی ٹیک کمپنیاں سعودی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
بینکاری و مالیاتی تجزیہ کار ابراہیم امین کے مطابق خلیجی ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور یو اے ای آئی ٹی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
Hexalyze کے سی ای او سعد شاہ نے کہاکہ سعودی عرب ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی آئی ٹی اور فِن ٹیک کمپنیاں خاص طور پر نیوم سٹی جیسے منصوبوں میں بھرپور مواقع حاصل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلیے موزوں مارکیٹ ہے،کیونکہ وہاں سہولت کاری کے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔