اولمپئن ارشد ندیم لندن میں پنڈلی کی سرجری کراکر لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اولمپئن ارشد ندیم ایک ماہ زیرِ علاج رہنے کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گے۔ ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ارشد ندیم کی پنڈلی کی سرجری ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ری ہیب مکمل کرنے کے چند روز کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
دو ڈائمنڈ لیگز سے دستبرداری کے بعد ارشد ندیم کا اب ہدف ٹوکیو(جاپان) میں ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لیے تیاری کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لندن کے میئر شریعت نافذ کرناچاہتے ہیں: امریکی صدر کی صادق خان پرتنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان پر تنقیدکی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک بہت برا میئر ہے، وہ شہر مکمل طور پر بدل گیا ہے، اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایک مختلف ملک میں ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کے ترجمان امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خوفناک اور متعصب بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے قابل نہیں سمجھتے، لندن دنیا کا سب سے عظیم شہر ہے جو بڑے امریکی شہروں سے زیادہ محفوظ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ریکارڈ تعداد میں امریکی شہری بھی یہاں منتقل ہو رہے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے ہی برطانیہ کے دورے کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ صادق خان دنیا کے بدترین میئروں میں سے ایک ہے۔