اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 3 چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت آئندہ ماہ پوری دنیا میں جوش وخروش سے منایا جائے گا اس موقع پر اسلامی ملک میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔
کویت میں اس سال جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر کو کھلیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات کے فرائض انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔
واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں 12 ربیع الاول کو جوش وخروش اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
این ایل ایف کے یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب سے فیڈریشن کے بانی صدر ، چیئرمین وی ٹرسٹ پروفیسر شفیع ملک، نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی،سابق صدر پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو و جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، شکیل احمد شیخ، خالد خان،
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-24