امام الحق نے یارکشائر کیلئے لگاتار دوسری سنچری جڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
امام الحق نے لگاتار دوسری سنچری سے اپنی کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ون ڈے کپ کے گروپ بی میں یارکشائر نے لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، یارکشائر نے 295 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا، پاکستان کے اوپنر امام الحق نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری سکور کی۔امام الحق نے 124 گیندوں پر 117 رنز بنائے اور ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز جوڑے، لنکا شائر نے مائیکل جونز کے 102 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 294 رنز بنائے تھے جبکہ جارج بالڈرسن نے 48 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔امام الحق اس وقت ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وہ اب تک 331 رنز بنا چکے ہیں، جیمز واٹن اور میتھیو ریوس نے بالترتیب 41، 41 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امام الحق نے
پڑھیں:
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم 29 رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
جس سے وہ ویرات کوہلی کے منفی ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کو انٹرنیشنل سنچری بنائے ہوئے 83 اننگز گزر چکی ہیں۔ کوہلی نے بھی 2023 میں 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔
سری لنکن ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اس معاملے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 88 اننگز کے صبر آزما انتظار کے بعد سنچری بنائی تھی۔
سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال کو سنچری کیلیے 78 اننگز تک انتظار کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری 2023 کے ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف بنائی تھی۔