پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا، محسن نقوی کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا، یہ کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے، پاکستان کی آزادی کے لیے خون، آنسو اور شہادتیں دی گئیں اور آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم آج بھی ہماری طاقت، پہچان اور بقا کی سب سے بڑی ضمانت ہیں، 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
محسن نقوی نے یوم آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم نئے جذبے اور نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور انشا اللہ ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔
ٹیکساس : ٹرین حادثہ، 35 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزادی کے
پڑھیں:
پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چین کے سفیر نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔