پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔
وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود ہیں مگر ابھی تیل کمپنیوں کی تلاش کا کام شروع کرلیں، اس کے بعد درست بتاسکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس سے بڑے 3 گیس فیلڈ دریافت ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں تیل و گیس کی تلاش کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ چین اور امریکا کے پاس وہ ٹیکنالوجی ہے جو تیل و گیس کی موجودگی جلد بتادیتی ہے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت بتائے کہ ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ ایک دن پاکستان بھارت کو تیل برآمد کرسکتا ہے۔ ہمارے وزیر کہہ رہے ہیں کہ ابھی پتا چلے گا کہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے کیا ذخائر ہیں۔ کیا امریکی صدر بھارت کو کچھ منوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایسے ٹوئٹ کررہے ہیں؟۔
پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کے علاوہ بھی کچھ دیگر ممالک کو تیل کی تلاش کے مواقع دیے جائیں گے؟، جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مختلف تیل کمپنیوں کو مواقع دیے جائیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان میں تیل و گیس کی امریکی صدر
پڑھیں:
ماہر موسمیات کی باقیات 66 سال بعد گلیشیئر سے برآمد ہو گئی
ڈینس “ٹنک” بیل ایک 25 سالہ برطانوی ماہر موسمیات جولائی 1959 میں انٹارکٹیکا کے کنگ جورج آئی لینڈ پر تحقیقی سرگرمی کے دوران گلیشیئر میں بنے گہرے دراڑ میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کی باقیات اس وقت تک برآمد نہیں ہو سکی تھیں — جب تک گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث انکشاف نہ ہوا۔
پولش تحقیقاتی ٹیم نے جنوری 2025 میں Ecology Glacier کے کنارے، پگھلی ہوئی برف سے ڈینس کی باقیات دریافت کیں۔ ان کے قریب 200 سے زائد اشیاء بھی ملیں، جن میں گھڑی، ریڈیو کے پرزے، فلیش لائٹ، مٹی کے دندان، اسٹکیت قطب (ski poles)، سوئیڈش خنجر، اور پائپ شامل تھے۔
شناخت اور جذباتی ردعمل
ڈی این اے ٹیسٹنگ سے خاندان کے نمونوں کے ساتھ میل کھانے سے ثابت ہو گیا کہ ان باقیات کا تعلق ڈینس—ٹنک—بیل سے ہے۔ ان کی بہن و بھائی، ویلوری اور ڈیوڈ بیل نے اس دریافت پر حیرت اور حیرت کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ نے کہاکہ ہم 66 سال بعد اپنے بھائی کو گھر لانے پر بہت ممنون ہیں—یہ ہمارے لیے تشفی کا لمحہ ہے
انسانی تاریخ اور دریافت کا اثر
برٹش انٹارکٹک سروے (BAS) کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈیم جین فرانسسنے کہا کہ یہ لمحہ بہت جذباتی اور گہرا ہے، جو ہمیں ان انسانوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں سائنس کے لیے اپنی جان دیکھی۔
نومولود بیل نے RAF سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد 1958 میں FIDS (جسے بعد میں BAS کہا گیا) کا حصہ بننے کے بعد کنگ جورج آئی لینڈ پر دو سالہ مشن پر گئے تھے
26 جولائی 1959 کو، بیل اور ان کے ساتھی جف اسٹوکس ، کین گبسن اور کولن برٹن گلیشیئر پر سروے کے لیے روانہ ہوئے۔ بیل نے بغیر سکیز کے آگے چلا، کہنے پر گھناؤنی برف سے رسی تھامی، مگر اس کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ دوبارہ گہری گڑھ میں جا گرے — اس کے بعد ان کا کوئی جواب نہ ملا۔
Post Views: 2