پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈل تیار کرتا رہتا ہے، رواں سال بھی پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیا خصوصی ڈوڈل دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔ گوگل کے خصوصی ڈوڈل نے جشن آزادی پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔
گوگل نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو آسمان کی وسعت پر لہرا کر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ضامن بنا دیا۔
عام طور پر ایک ڈوڈل کسی بھی ملک کی ثقافت اور اس کی روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے لہراتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزیّن سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ جاری
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔
پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔