City 42:
2025-10-04@23:49:54 GMT

یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

 پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے ،جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے۔

 ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔

 نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے: علی امین گنڈا پور  

  اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں پرامن رہیں اور اپنی تین نسلوں کی طویل جدوجہد آزادی پر غور کریں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے، ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے کو پہنچی، بہت سے لوگ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے، سینوں پر گولیاں کھائیں مگر پاکستان سے محبت اور آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹے، کشمیری ہر روز اپنی آزادی کے لیے قیمت ادا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی سب شامل ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے وجود کو داؤ پر لگایا ہے اور آئندہ بھی لگاتا رہے گا۔

وزیر دفاع نے  مزید کہا  کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے،  اکتوبر 1947 میں بارڈر کراس کرنے والے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، جبکہ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ والوں نے پاکستان سے محبت کی بھاری قیمت ادا کی۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے عوام بجلی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں کشیدگی اور عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • آزادی کشمیر ،حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • ایشوریا اور ابھیشیک کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس
  • چین کا خصوصی ویزا پروگرام: سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کیلیے نئے مواقع
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • قم، مدرسہ امام علی ع میں جشن ولادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشست کا انعقاد
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل