ٹھٹہ: 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ٹھٹہ کے علاقے کھمبوں گولائی کے مقام پر 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان:فائرنگ کے مختلف واقعات، 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-22
موسیٰ خیل/ لورالائی/ خضدار (صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔ ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔