جشن آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو 78 ویں جشن پاکستان مبارک ہو، جشن پاکستان وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے ساتھ منا رہے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملا دیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔

جشن آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کو 78 ویں جشن پاکستان مبارک ہو، جشن پاکستان وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کار بند رہیں گے جو اس کے حصول کی بنیاد ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دفعہ معرکہ حق ( بنیان مرصوص) کا جشن بھی منایا جا رہا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، ہم ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں نے اس فتح کی راہ ہموار کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا جشن پاکستان نے کہا کہ علی امین

پڑھیں:

مفتی منیر شاکر قتل کیس حل، ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں 18 دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب ہوچکا ہے اور داعش خراسان نیٹ ورک کا خاتمہ کرلیا گیا ہے، 11 مئی پشاور خودکش حملے کے ذمہ دار بھی گرفتار کرلیے گئےہیں۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبے میں دہشت گردی کے 8 حملوں میں ایک ہی قسم کا اسحلہ استعمال کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، پولیس پر 6 دہشتگرد حملے، 5 اہلکار شہید، 5 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے، 5 پولیس اہلکار شہید، وزیر اعلی کی مذمت
  • خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر، 24 گھنٹوں میں 5 اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا :دہشتگردوں کے پولیس پر بیک وقت 6حملے ، 5 اہلکار شہید ، 5 زخمی
  • خیبر پختونخوا؛ پولیس پر 5 دہشت گرد حملے، 5 اہلکار شہید
  • مفتی منیر شاکر قتل کیس حل، ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں ڈبل شفت اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
  • خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد