City 42:
2025-11-18@22:53:30 GMT

بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔

بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر جارحیت کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف 6 بھارتی جنگی طیارے گرائے بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا، 4 روزہ جنگ میں بھارت نے امریکا سے مدد طلب کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔   

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللہ نے صدر مملکت کو اردن کے ایوارڈوسام النہضہ المرصع سے نوازا۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔شاہ عبداللہ دوم کو اعزاز دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزرا بھی موجود تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہونگے، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، بلاول بھٹو
  • امریکا سے پاکستان تک، بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے، بلاول بھٹو
  • بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو
  • ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے: بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی ملاقات
  • اردن کے شاہ عبدللہ دوم کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت
  • زرداری، بلاول  ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں:فارو ق ستار ؎