Islam Times:
2025-08-14@18:34:19 GMT

خواتین اور اربعین کے تقاضے

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

خواتین اور اربعین کے تقاضے

اسلام ٹائمز: اس تحریک کی بانی حضرت زینب الکبریٰ (س) سے لے کر آج تک جو مائیں اور خواتین اس راہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ سب آئینہ کی طرح حسینی روشنی کو دنیا کو دکھارہی ہیں۔ وہ ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اربعین واک صرف چہل قدمی نہیں ہے بلکہ ایک روحانی اور باطنی سفر ہے۔ خواتین کی موجودگی اور کردار کے بغیر اربعین اس وسیع اور عالمی شکل تک نہ پہنچ سکتا اور خواتین نے اپنے صبر، مزاحمت اور محبت سے اس عظیم خیمے کے ستون کو بلند و ارفع کیا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

اربعین حسینؑ، دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔ اربعین حسینی پر ہر سال لاکھوں لوگ کربلا آتے ہیں۔ اس شاندار سفر میں خواتین کا کردار اہم، اثر انگیز اور بے مثال ہوتا ہے، جس کی جڑیں یقینا واقعہ عاشورہ اور حضرت زینب الکبریٰ (س) کی عظیم تحریک سے جڑی ہوئی ہیں۔ خواتین نہ صرف اس عظیم تحریک کا حصہ ہیں بلکہ وہ اس اجتماع میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند رہی ہیں جنہوں نے اربعین کو ایک تاریخی واقعہ سے ایک زندہ اور متحرک تحریک میں بدل دیا ہے۔

خواتین: اربعین بیانیہ کی معیاری علمبردار
واقعہ عاشورا کے بعد قیدیوں کا قافلہ حضرت زینب (س) اور امام سجاد (ع) کی قیادت میں  جب کربلا واپس آیا تو یہ پہلا اربعین تھا۔ حضرت زینب (س) نے اپنے طاقتور اور طاغوت شکن خطبات سے ظلم کے خلاف پرچم بلند کیا اور حق کو یزیدی فریب کی خاک میں چھپنے نہیں  دیا۔ کربلا کا پیغام دنیا کے کانوں تک پہنچایا اور تحریک حسینی کی راہ ہموار کی۔ اربعین کی تاریخ حضرت زینب الکبریٰ (س) سے شروع ہوتی ہے۔ وہ صرف ایک راوی نہیں تھیں بلکہ ایک مکمل اسلام کی  کامل مبلغہ تھیں۔ آپ نے کربلا کے منظر میں حسن و زیبائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

جس لمحے کارواں کربلا واپس آیا، یہ زینب ہی تھی جس نے اپنی بصیرت سے اربعین کو ایک اہم موڑ میں بدل دیا۔ آپ نے اپنے تمام تر وجود کے ساتھ عاشورہ کے پیغام کو نہ صرف کانوں تک بلکہ روحوں اور دلوں تک پہنچایا۔حضرت زینب (ع) نے اپنے خطبات کے زریعے اربعین کو تاریخ میں ایک عالمی تحریک کے طور پر درج کر دیا۔ آپکے بعد مومن ماؤں، بیویوں، بہنوں اور بیٹیوں نے مرکزی کردار ادا کر کے اس تحریک کی مرکزی راوی بن گئی ہیں۔ انہوں نے نسل در نسل اربعین و عاشورہ کو لوریوں، پرجوش اور متحرک داستانوں کے ذریعے اہل بیت (ع) سے محبت کرنے والے بچوں کی پرورش کی۔ انہوں نے اربعینی ثقافت کی بنیاد کو مضبوط کیا اور اسے زیادہ گہرائی اور معنویت بخشنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خواتین اس پیغام کی علمبردار بنیں اور اس راہ کو جاری رکھنے میں قربانیاں دیں۔ اس راستے پر چلنا حق کے راستے پر چلنے کی علامت ہے۔ اربعین کے راستے ہر اٹھایا جانے والا ہر قدم محبوب کے قریب ہونے کی کوشش ہے۔ اس راستے پر خواتین صبر، خاموشی اور استقامت کے ساتھ عظیم سبق سیکھتی اور سکھاتی ہیں۔ خواتین خلوص نیت اور امام حسین (ع) کی محبت سے لبریز دل کے ساتھ، اس مادی دنیا اور اس کے لگاؤ کو ترک کر کے عشق و معرفت کی دنیا میں داخل ہوتی ہیں۔

خواتین: اربعین واک کی روحانی سرپرست
اربعین واک میں خواتین متنوع کردار ادا کرتی ہیں جو محض موجودگی سے بالاتر ہیں۔ پیدل چلنے والے جلوسوں میں خواتین کی موجودگی انکی معرفت کی گہرائی اور اسکی جہت کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ زائرین کی خدمت کرکے تحریک حسینی سے اپنی لگن اور قربانی کا ثبوت دیتی ہیں۔ خلوص نیت کے ساتھ پکایا گیا کھانا، پیار سے پیش کیا جانے والا پانی اور ان کے چہروں پر مہربان مسکراہٹ یہ سب ان کی امام حسین علیہ السلام سے محبت کی علامت ہیں۔

یہ خدمت محض ایک سادہ سا کام نہیں ہے بلکہ ایک عارفانہ عمل ہے جو ہر لمحہ حسین (ع) کی یاد اور عقیدت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ جلوسوں میں شامل خواتین اپنے عمل سے دوسروں کو محبت اور اتحاد کا پیغام دیتی ہیں، اس طرح تحریک حسینی کو عملی طور پر فروغ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی موجودگی برداشت، صبر اور مزاحمت کی علامت ہے۔

سفر کی سختیوں کے باوجود، بہت سی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اور بعض اوقات چھوٹے بچوں کے ساتھ امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تجدید عہد کرنے کے لیے اس طویل راستے پر پیدل چل کر مردوں کے لئے نمونہ عمل بنتی ہیں۔ یہ طاقتور موجودگی اس حقیقت کا پیغام ہے کہ اربعین ایک عوامی تحریک ہے جو جنس یعنی مرد و عورت کو تسلیم نہیں کرتی اور اس میں  قابلیت اور اہلیت  صرف خلوص  و تقوی ہے۔

آج کی خواتین: اربعینی خیمے کی ستون ہیں
آج کے اربعین میں خواتین بھی متنوع اور اہم کردار ادا کرتی ہیں، جن میں سے چند کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ تربیتی و تعلیمی کردار: اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو اس روحانی سفر کے لیے تیار کرکے، مائیں بچپن ہی سے اپنے  بچوں کے دلوں میں امام حسین (ع) کی محبت پیدا کرتی ہیں اور اس عاشورا کی ثقافت کو نسل در نسل منتقل کرتی ہیں۔

خدمت اور انتظامی کردار
جلوسوں میں خواتین زائرین کے استقبال کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتی ہیں۔ کھانا پکانے سے لے کر طبی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے تک، خواتین کی موجودگی اس تقریب میں پاکیزگی اور نرمی میں اضافہ کرتی ہے۔

متاثر کن اور روحانی کردار
اربعین کے جلوس میں خواتین کی موجودگی استقامت، صبر اور مزاحمت کی علامت ہے۔ یہ موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ  امام حسین (ع) سے محبت کی  کوئی حد نہیں  اور خواتین بھی اس روحانی راہ میں معاشرے پر زبردست اثر ڈال سکتی ہیں۔

میڈیا اور ثقافتی کردار
خواتین اربعین کے تجربات اور تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے تصاویر ،ویڈیو کلپ، یادداشتیں لکھ کر  اس سفر کی معنویت کو بیان کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں اور مزید کرسکتی ہیں۔ ایک متحرک ذریعہ کے طور پر وہ اربعین کا پیغام دنیا تک پہنچا سکتی ہیں۔ اربعین حسینی ایک بہت بڑی ثقافتی، سماجی اور روحانی تحریک ہے جو عورتوں اور مردوں کے دلوں کے خون سے قائم ہوئی اور پروان چڑھی ہے جس میں مرد و عورت، بوڑھے اور جوان سب ایک مشترکہ مقصد کی طرف بڑھتے ہیں۔ ان میں خواتین کا کردار زیادہ نمایاں ہے۔

اربعین کی بانی حضرت زینب (ع) سے لے کر آج کی خواتین تک جو اپنی پرجوش موجودگی سے اس تحریک کو حقیقی معنی بخشتی ہیں۔ خواتین ہمیشہ اس تحریک کی اصل مالک رہی ہیں۔ خواتین اپنے گہرے اور عارفانہ کردار کے ساتھ اس تحریک کی روح و رواں ہیں۔ خواتین کے لیے اربعین واک ایک عملی سفر ہے۔ ان کا ہر قدم روح کے تزکیہ اور محبوب حق کی قربت کی جانب قدم  ہے۔ یہ سفر دنیاوی وابستگیوں کو چھوڑ کر ایک ایسے راستے پر چلنے کے بارے میں ہے جو حسین علیہ السلام کے نام اور یاد سے نوازا گیا ہے۔

سفر کی سختیوں اور تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے خواتین صبر و استقامت کی مشق کرتی ہیں۔ خلوص نیت اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ وہ کثرت کی دنیا سے اتحاد کی طرف بڑھتی ہیں اور ہر قدم کے ساتھ حسین (ع) اور ان کے پیغام کے قریب ہوتی جاتی  ہیں۔ اس تحریک کی بانی حضرت زینب الکبریٰ (س) سے لے کر آج تک جو مائیں اور خواتین اس راہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ سب آئینہ کی طرح حسینی  روشنی کو دنیا کو دکھارہی ہیں۔

وہ ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اربعین واک صرف چہل قدمی نہیں ہے بلکہ ایک روحانی اور باطنی سفر ہے۔ خواتین کی موجودگی اور کردار کے بغیر اربعین اس وسیع اور عالمی شکل تک نہ پہنچ سکتا اور خواتین نے اپنے صبر، مزاحمت اور محبت سے اس عظیم خیمے کے ستون کو بلند و ارفع کیا ہے۔ خواتین اس تحریک کو مہدوی تحریک میں بدلنے کے لئے کوشاں ہیں اور یہی اربعین کا پیغام بھی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خواتین کی موجودگی حضرت زینب الکبری اس تحریک کی میں خواتین اربعین واک اور خواتین اربعین کے خواتین اس کی علامت مردوں کے دیتی ہیں کرتی ہیں راستے پر بلکہ ایک کا پیغام سے لے کر نے اپنے ہیں اور کے ساتھ اور اس اور ان کے لیے

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے چکری میں علیمہ خان اور نورین خان کا استقبال کیا۔ پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا۔

راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی گئی تھی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا، سلمان اکرم، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھا سمیت سب کو روکا گیا ہے۔ علیمہ خانم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ عمران خان کی بہنوں کو اپنے بھائی سے ملاقات نہ کروانے کے بعد دھرنا دینے پر گرفتار کر کے رات کے اندھیرے میں چکری کے قریب اتار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر قومی اسمبلی میں بھی شدید احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔ اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروائی گئی تو کل بھی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • این بی پی نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کے ساتھ منایا
  • انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات
  • پاکستان میں اربعین واک پر پابندی، علامہ صادق تقوی کا خصوصی انٹرویو
  • آزادی کا 78 سالہ سفر اور خواتین کا کردار
  • اربعین کی حقیقت و اہمیت
  • زیارتِ اربعین اور مَشیِ عشق: فریب کے طوفان میں وفا کا پرچم
  • عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
  • باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اوردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ
  • راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار