کویت میں ملاوٹ شدہ زہریلی شراب پینے کا واقعہ انسانی المیہ بن گیا۔ کویتی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 13 تارکینِ وطن اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ 31 افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ مزید 21 افرادکچھ مکمل طور پر، کچھ جزوی طور پر اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں —
وزارت کے مطابق شراب میں “میتھانول” نامی مہلک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی، جو جسم میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے آنکھوں پر حملہ کرتا ہے، پھر دماغ، جگر اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اکثر صورتوں میں یہ زہر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔
زہریلی شراب سے متاثرہ افراد میں اکثریت اُن محنت کش تارکینِ وطن کی ہے، جو جنوبی ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ افراد کویت میں تعمیراتی کام، گھریلو ملازمتوں اور مختلف سروسز میں رزقِ حلال کما رہے تھے۔ بدقسمتی سے، سستی اور غیر قانونی شراب ان کی زندگی کی قیمت بن گئی۔
کویت میں 1964 سے شراب کی درآمد پر مکمل پابندی ہے، اور 1980 کی دہائی میں شراب نوشی کو قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا۔ تاہم، ان پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ شراب کی تیاری و فروخت ایک دیرینہ مسئلہ رہی ہے — جس کا سب سے زیادہ نقصان وہ لوگ اٹھاتے ہیں جو پہلے ہی کمزور اور بے سہارا ہیں۔
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھانول جیسے کیمیکل کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جان کے لیے زہر قاتل ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے کہ قانون کی موجودگی کے باوجود غریب اور محنت کش افراد کو کیوں اس قسم کے خطرناک دھندوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔
یہ سانحہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کویت میں

پڑھیں:

بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور پاکستانیوں پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے ہی نہیں گرائے تمہیں دنیا میں رسوا بھی کیا، آج نریندر مودی کو بتا دیا ہم کتنا بارود رکھ کر بیٹھے ہیں۔چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا آج آتش بازی میں بازی لے گئے، آج بھارت کو بھی پتہ چل گیا آتش بازی آتش فشانی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک
  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
  • یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج
  • کویت میں زہریلی شراب سے 13 تارکینِ وطن ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے
  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
  • اٹلی کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 20 ہلاک، درجنوں لاپتا
  • بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  
  • اٹلی: جزیر ہ لامپیڈوسا کے قریب کشتی الٹ گئی،20 افراد ہلاک
  • پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد