یوم آزادی مبارک؛ یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دُھن بجا کر دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا ہے۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نہ صرف یوم آزادی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی بلکہ پاکستانی قومی ترانے کی دھن ترمپیٹ پر بجا کر پاکستانی عوام کے ساتھ محبت، احترام اور دوستی کا اظہار بھی کیا۔
ڈاکٹر کیونکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم، ٹیم یورپ کے ساتھ مل کر، پاکستان کو اس کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن خوشی، آزادی اور امید کا دن ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے یہ جذباتی اور موسیقی سے لبریز پیغام پاکستانی عوام کے لیے دوستی اور یکجہتی کا استعارہ بن گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by The Diplomatic Insight (@the_diplomatic_insight)
اس موقع پر ڈاکٹر رینا کیونکا نے خود ترمپیٹ بجا کر قومی ترانے کی دھن پیش کی، جسے پاکستان میں نہ صرف میڈیا بلکہ سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بے حد پذیرائی ملی۔
اس اقدام کو دونوں خطوں کے مابین ثقافتی ہم آہنگی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔