برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا؛ پاک وطن کا یوم آزادی عالمی سطح پر بھی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت پر سبز ہلالی پرچم کے رنگین روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔
پاکستان کی جشنِ آزادی کی خوشیاں سرحدوں سے نکل کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں جب دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ بھی سبز و سفید رنگوں میں چمکنے لگی۔
اس یادگار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر مسلمان بھائی بڑی تعداد میں اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
جیسے ہی برج خلیفہ نے پاکستانی پرچم اوڑھا دبئی کی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دُھن نے ایک سماں باندھ دیا اور دل جھوم اُٹھا۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک تھے۔ بچوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
خواتین نے بھی سبز اور سفید چوڑیاں پہنیں اور مردوں نے قومی پرچم لہرائے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔
تقریب کا شرکا کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا احساس ہم پردیس میں رہنے والوں کو سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
برج خلیفہ پر پاکستانیوں کا اتحاد، اتفاق، محبت اور نظم ونسق اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی ملک نہیں بلکہ ایک جذبہ، ایک شناخت، ایک روشنی ہے جو دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے پاکستانی کے دل میں چمکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برج خلیفہ
پڑھیں:
ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
3 ملکی ٹی20 سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سیریز 18 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ 29 نومبر کو 3 ملکی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ 3 ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کا اچھا موقع ملے گا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرے گی، راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین سپورٹ دیتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش کریں گے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی، ٹی20 میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 18 جبکہ زمبابوے نے 3 میچز جیتے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 24 ٹی20 میچز ہو چکے ہیں۔ سلمان علی آغا کے مطابق پاکستان نے ان میں سے 14 جبکہ سری لنکا نے 10 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹر آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تین ملکی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے سری لنکا سلمان علی آغا کپتان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز