پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ آزادی کی تقریب، پرچم کشائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—ویڈیو گریب
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اعلامیے کے مطابق یومِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یومِ آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آزادی کی تقریب پاکستانی ہائی
پڑھیں:
ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ساہیوال میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی۔ مزدور پلی چوک میں پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائ ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔(جاری ہے)
حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک" ساہیوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کے جناح ھال میں منعقد ہوئی ،پرچم کشائی کے موقع پر انتظامیہ اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
تقریب میں انڈیا کے خلاف معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا دوسری طرف مزدور پلی پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائی ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔