پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 344ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
مقامی مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے گھٹ کر 3لاکھ 06ہزار 155روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 072روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 491روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 اگست سے دبئی میں ہوگا چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے... موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ چھو شی’’ میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو... ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان سبز رنگ، مستقبل کی ترقی کا بنیادی رنگ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
معرکۂ حق یومِ آزادی؛ عزم، قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد
آزادی کا جشن پر پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔
یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے پیغام دیا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔ یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے، اپنے ہنر کو اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں گے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے۔
شہری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان نظریات کے نگہبان ہیں جن کے لیے لاکھوں جانیں نچھاور کی گئیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکے میں حق کی جیت ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ، اپنے شہداء اور اپنے قومی نظریے پر فخر ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ ہمارا عہد ہے اس سرزمین سے کہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں سے اسے دنیا میں منوائیں گے، اپنے روشن کل کے لیے علم و ہنر کو اپنی ڈھال بنائیں گے، ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے بڑھتے جائیں گے۔ یہی ہے ہمارا فخر، یہی ہے معرکہ حق، پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد ،پاکستان زندہ باد!