ایشیائی مارکیٹس میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔

جمعرات کو ایشیائی تجارتی اوقات کے آغاز میں بٹ کوائن کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ 24 ہزار امریکی ڈالر کی حد عبور کی۔ یہ اضافہ امریکہ میں موافق قانون سازی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث ہوا۔

جولائی میں قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بٹ کوائن کی قیمت مختصر وقت کے لیے 124،500 ڈالر سے تجاوز کر گئی، بعد ازاں قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز امریکی اسٹاکس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اور ٹیکنالوجی سے متعلق نیسڈیک انڈیکس نے رواں ہفتے نئی بلندیوں کو چھوا، جس کا اثر کرپٹو کرنسی پر بھی پڑا۔

بٹ کوائن کی حالیہ قیمت میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت ریگولیٹری تبدیلیوں سے بھی جڑا ہوا ہے، جو کرپٹو کے بڑے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کو ان بڑی کمپنیوں اور افراد سے بھی سہارا ملا ہے، جنہیں ”وہیلز“ کہا جاتا ہے یعنی وہ افراد یا ادارے جو بڑی مقدار میں کرپٹو اثاثے رکھتے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بٹ کوائن کی کی قیمت

پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ امریکا کی ٹیرف پالیسی کے بعد خطے میں سب سے کم ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ممکنہ نمایاں اضافے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 90 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال
  • 16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر تنزلی کا شکار
  • پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • پاکستان کے 30 کروڑ ڈالر کے مقروض نکلے 5 ممالک
  • پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹرز، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف