ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا، باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف تھا کہ راستے میں فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے 16 اگست کو صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے زندگی کا پہیہ مفلوج کر دیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے شدید آبی ریلے آبادیوں میں داخل ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے، مکانات گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں 146 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ سیلابی ریلوں نے سینکڑوں گھروں، دکانوں اور کھیتوں کو تباہ کر دیا جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پاک فوج اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔