خیبرپختونخوا سیلاب: وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو صوبے میں بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے بھرپور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیو لنک پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورت حال ہے، اور اب تک 150 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سرکاری ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا ہے، جو سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے باعث دو پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہیلی کاپٹر کریش کرنے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امدادی سرگرمیاں انعام حیدر این ڈی ایم اے چیئرمین این ڈی ایم اے شہباز شریف ہدایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امدادی سرگرمیاں این ڈی ایم اے چیئرمین این ڈی ایم اے شہباز شریف ہدایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز ڈی ایم اے
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر سجاد حسین شاہ کے اہلخانہ کو شہید پیکج ملے گا: بلال اظہر کیانی
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید سجاد حسین شاہ کے بچوں کی دیکھ بھال ریاست کرے گی۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو شہید کے اہل خانہ سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے دوٹوک وژن پر کاربند ہیں۔