ٹرمپ کا نوبیل انعام کیلئے ناروے کے وزیر خزانہ سے خفیہ ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ناروے کے بزنس اخبار ڈاگنس نیرنگس لیو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ کو اچانک فون کیا اور گفتگو کے دوران نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ نوبیل امن انعام حاصل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
رپورٹ کے مطابق فون کال کے وقت اسٹولٹن برگ اوسلو کی ایک سڑک پر چل رہے تھے کہ ٹرمپ کا فون آیا۔ کال میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر بھی شامل تھے۔
ٹرمپ کو پاکستان، کمبوڈیا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کی جانب سے امن معاہدوں یا جنگ بندی کرانے پر نوبیل انعام کیلئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ ٹرمپ پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اس اعزاز کے مستحق ہیں، جو اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے چار صدور حاصل کر چکے ہیں۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ فون کا بنیادی مقصد محصولات اور اقتصادی تعاون پر بات کرنا تھا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ وائٹ ہاؤس اور ناروے کی نوبیل کمیٹی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے اسٹولٹن برگ سے گفتگو میں نوبیل انعام کا ذکر کیا ہو۔ اسٹولٹن برگ ماضی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے 31 جولائی کو ناروے سے درآمدات پر 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور دونوں ممالک اب بھی اس معاملے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔