اسلام آباد میں آج اور کل معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پی کے میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو "معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والا پرگرام ملتوی کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،راول شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام پریس کلب حیدراآباد ضلع کا اہم پریس کلب ہے وہ آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں صحافیوں کے مسائل ترجہی بنیاد پر حل کرائیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق صوبائی سنیئر وزیر شرجیل انعام کے فرزند اور پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے اسسٹنٹ کمشنر گوہر مسرور، ٹاؤن چیئرمین بدر احمد میمن، وائس چیئرمین سید شفقت شاہ، ٹنڈو فضل ٹاؤن چیئرمین نور محمد تھیبو کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈوجام کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کا احترام کیا ہے اور صحافیوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرایا ہے انھوں نے کہا ٹنڈوجام پریس کلب ضلع حیدرآباد کا اہم پریس کلب ہے کیونکہ یہاں پر زراعت کے تمام صوبائی دفاتر موجود ہیں اور نیوکلیئر انسیٹیوٹ سندھ زرعی یونیورسٹی جسے اہم ادارے بھی موجود ہیں جن میں بین الاقوامی سطح کے پروگرامات ہوتے رہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے مہمان آتے رہتے ہیں ان سب پروگرامات کی ٹنڈوجام کے صحافی جس محنت سے کوریج کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہیں انھوں نے صحافیوں مسائل معلوم کیے پریس کلب کے نائب صدر عمران سوھو جنرل سیکرٹری ناصر حسن گدی ایگزیکیٹو کمیٹی کے چیئرمین راو حامد گوہر سئینر صحافی خادم حسین لاکھو سنیئر صحافی علی محمد جمالی نے انھیں صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوجام پریس کلب میں ہم صحافیوں کو ہر سہولت مہیا کریں گے اور جلد پریس کلب کی نئی بلڈنگ بنائی جائے گی جس میں صحافیوں کو ہر سہولت میسر ہو گی اور یہ ضلع حیدرآباد کا خوب صورت ماڈل پریس کلب ہو گا یہاں پر صحافی بیٹھ کر اپنی صحافتی ذمے داریاں با آسانی ادا کر سکیں گے اس موقع پر سب مہمانوں سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیااور ٹنڈوجام پریس کلب کی نئی عمارت کے تعمیر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔