کے پی میں قیمتی جانی نقصان: اسلام آباد میں معرکۂ حق و جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاںاعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔
ترجمان وزارتِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد میں منعقد کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت کا متوقع دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط کے ذریعے بی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ دورے کو بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا۔
بی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ دورے کے مؤخر ہونے کی کوئی ٹھوس اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی اس اقدام کے پیچھے بنیادی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش ویمن ٹیم کو دسمبر میں بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے۔ یہ سیریز عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (FTP) کا حصہ تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان باقاعدہ مقابلے کا موقع فراہم کرنا تھی۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کرکٹ شیڈول پر سیاسی حالات کا اثر پچھلے ماہ بھی دیکھا گیا، جب بھارتی بورڈ نے اگست میں اپنی مینز ٹیم کا دورۂ بنگلادیش ملتوی کر دیا تھا۔ اب بھارتی مینز ٹیم اگلے سال ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کیلنڈر پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان