خیبرپختونخوا سیلاب: ایف نائن پارک میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے پیش نظر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف 9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو ہونے والا ’معرکہ حق اور جشنِ آزادی‘ کے حوالے سے پروگرام ملتوی کردیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو “معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پرگرام ملتوی کر دیا گیا
1/3
— Attaullah Tarar (Office) (@AttaTararoffice) August 15, 2025
وزارتِ اطلاعات کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں جاری قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی تقریبات ملتوی ضرور کی گئی ہیں، تاہم انہیں بعد ازاں مزید جوش و جذبے اور بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ اب تک مختلف حادثات میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف صوبائی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر بھی کریش کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف نائن پارک پروگرام ملتوی جشن آزادی پاکستان خیبرپختونخوا سیلاب عطااللہ تارڑ معرکہ حق وزارت اطلاعات وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف نائن پارک جشن ا زادی پاکستان خیبرپختونخوا سیلاب عطااللہ تارڑ معرکہ حق وزارت اطلاعات وزیر اطلاعات وی نیوز معرکہ حق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈا پور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجوں اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
44 برس سے مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پاک کی تعلیم دینے والے پاکستانی مدرس بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے
مزید :