شدید بارشیں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب ،پاک فوج کے ریسکیو آپریشنز اپنی مثال آپ، عوام فوجی جوانوں کو حقیقی مسیحا کے طور پر دیکھ رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دفاع وطن ہو یا قدرتی آفت، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، چاہے وہ سرحدوں پر دشمن کی یلغار ہو یا اندرون ملک قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئیں۔
حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے جہاں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، وہیں پاک فوج ایک بار پھر امید کی کرن بن کر سامنے آئی۔
واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانے کوگھیرلیا، ’’قاتل مودی ‘‘کے نعرے
ان تباہ کن حالات میں پاک فوج نے جس فرض شناسی، قربانی اور مستعدی سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز شروع کیے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا ہ کیے بغیر لوگوں کو تباہ حال گھروں سے نکالا، محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اور ان کے لیے ہنگامی ریلیف کیمپ قائم کیے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی فوری بحالی کے لیے جو ہدایات جاری کیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ ایک قومی محافظ اور خدمت گزار ادارہ ہے۔ ان کی ہدایت پراضافی فوجی دستے متاثرہ علاقوں میں روانہ کیے گئے،کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور عارضی پلوں کی تعمیر کی ہدایات جاری ہوئیں،اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور رہائش کے بھرپور انتظامات کیے گئے۔
لاہور میں 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق، لاشیں کتنی دیر بعد نکالی گئیں ؟ جانیے
پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو 600 ٹن سے زائد تھا متاثرین کو عطیہ کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ فوج کے جوانوں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ ریسکیو ٹیمیں، ہیلی کاپٹرز، سنیفنگ ڈاگز، اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو یونٹس کا استعمال کر کے ان جان لیوا حالات میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔
یہ محض علامتی اقدامات نہیں بلکہ ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاک فوج قوم کے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ میدانِ جنگ ہو یا قدرتی آفات کا سامنا۔ ملک بھر میں عوام، میڈیا اور مختلف سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے پاک فوج کی ان خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہماری فوج ہمارافخر جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں کے عوام فوجی جوانوں کو حقیقی مسیحا کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
کراچی: واٹر ٹینکر نے 7 سالہ بچے کو روند ڈالا
آج جب ہم قدرتی آفات سے دوچار ہوتے ہیں تو فوج کے یہ خاموش ہیرو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ وطن کی حفاظت صرف سرحدوں تک محدود نہیں، بلکہ ہر اس لمحے پر محیط ہے جب قوم کو سہارا درکار ہوتا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف دشمن کے خلاف ڈھال نہیں، بلکہ قوم کے ہر دکھ، ہر درد میں شریک ہے۔ ان کا جذبہِ خدمت، قربانی، اور انسانیت سے محبت، پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں قدرتی آفات علاقوں میں پاک فوج
پڑھیں:
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔