بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرہ چھپانے پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کااطلاق 31اگست تک ہوگا۔

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، جو 16 اگست سے 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔ یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے یکم تا 15 اگست تک بھی صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔13 اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے پیش نظر مزید 15 روز دفعہ 144 نافذ

پڑھیں:

روس ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ماسکو

نائب ایرانی صدر کیساتھ ملاقات میں روسی وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدہ گذشتہ ماہ سے باضابطہ طور پر نافذ ہو چکا ہے اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین نے نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ماسکو "دوستی، اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مفادات'' پر مبنی اصولوں پر، روس ایران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق، میخائل میشوستین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، وہ جاری سال اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ ہو چکا ہے۔ 
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کا کام اعلی سطحی رہنماؤں کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ میخائل
میشوستین نے تاکید کی کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہمارا تجارتی و اقتصادی تعاون کامیابی کے ساتھ ترقی کرتا رہے جبکہ یوریشین اکنامک یونین اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی زون کا معاہدہ طے امسال مئی سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاہدے کے نفاذ سے تجارتی تبادلوں کے حجم کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کے ڈھانچے کو متنوع بنانے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب محمد رضا عارف نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس کی میزبانی پر روس کا شکریہ ادا کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری مشاورت سے دو طرفہ تعلقات کی پیشرفت کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • روس ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ماسکو
  • پنجاب میں احتجاج، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
  • دفعہ 144 کے نفاذ میں پنجاب میں سات روز کی توسیع کا اعلان
  • پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش میں مزید 2 روز کا اضافہ، شہری مشکلات سے دوچار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی
  • امراض میں مبتلاعازمین حج نہیں کرسکیں گے،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی