روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانی نقصان اور زخمی ہونے والے افراد پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایران متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور انسانی و امدادی معاونت کے لیے تیار ہے، ایرانی صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

ادھر سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پر دکھ اور افسوس کا اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے ولادیمیر پیوٹن زخمیوں کی جلد پاکستان میں سیلاب سے کے لیے

پڑھیں:

بارسلونا: فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اورقافلے میں شامل افراد کیخلاف گرفتاری کیخلاف طلبہ پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال
  • شکارپور میں  تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • بارسلونا: فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اورقافلے میں شامل افراد کیخلاف گرفتاری کیخلاف طلبہ پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کررہے ہیں
  • ’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
  • کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک
  • اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
  • سیلاب سے معاشی نقصان