ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج  محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل  آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ  ملزم کے اکاونٹس  میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن  بھی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج  محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل  آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ  ملزم کے اکاونٹس  میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن  بھی ہوئی ہے۔

تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپر کوہستان اسکینڈل میں چالیس ارب سے زائد رقم قومی خزانے سے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر نکالی گئی  مذکورہ سکینڈ ل میں سی اینڈ ڈبلیو، اکاونٹس آفس، نیشنل بینک داسو  کے ملازمین اور دیگر پرائیویٹ ٹھکیدار اور نجی تعمیراتی فرمز اور کمپنیوں کے لوگ شامل ہیں۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مکمل ہونے

پڑھیں:

آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپس پروموٹ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہیں گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، کیا الزامات ہیں؟

ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز جیسے Binomo، 1xBet، Bet 365 اور 39 Game کو پروموٹ کیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا فالوورز اور عوام کو ان ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈکی بھائی نے ذاتی مالی فائدے کے لیے یہ پروموشن کی، جبکہ متاثرہ عوام معاشی مشکلات اور کمائی کے نقصان سے دوچار ہوئے۔ ایف آئی آر میں ان کی مختلف ویڈیوز کے لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں یہ پروموشنز کی گئیں۔

مقدمہ PECA 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 13، 14، 25، 26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-B اور 420 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تحقیق کی ذمہ داری NCCIA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سپرد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں اور مزید یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایف آئی آر پروموٹ جوا ڈکی بھائی سوشل میڈیا گرفتار مقدمہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی یوٹیوبر سعدالرحمان

متعلقہ مضامین

  • ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور
  • آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • پشاور؛ کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سینئرآڈیٹر کو جیل بھیج دیا گیا
  • گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ
  • احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • ’را‘ کی ایما پر شہری کا قتل، 4 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
  • عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا