کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ اپر کوہستان اسکینڈل میں چالیس ارب سے زائد رقم قومی خزانے سے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر نکالی گئی مذکورہ سکینڈ ل میں سی اینڈ ڈبلیو، اکاونٹس آفس، نیشنل بینک داسو کے ملازمین اور دیگر پرائیویٹ ٹھکیدار اور نجی تعمیراتی فرمز اور کمپنیوں کے لوگ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
قوم فتنہ الہندوستان کے ہر کارندے کا خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید :