لاہور: 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور کے علاقے ساندہ میں 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں، بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔