اسلام آباد:9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اضافی دستاویزات

پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں  ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔

مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
  • 9 مئی مقدمات میں ضمانت؛ عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں
  • فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
  • پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور
  • پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں  ضمانت کی درخواستیں منظور
  • پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی
  • سپریم کورٹ بینچ کی بحریہ ٹا ؤن کیخلاف کیس سننے سے معذرت
  • یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج