نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔

عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔

اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلا۔

عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا کہ 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی سے لاہور کی پرواز میں شاہد آفریدی نے ان کے بال بگاڑے اور ان کے ساتھ مذاق کیا، جس پر وہ برہم ہوگئے۔

عرفان پٹھان نے ایک بھارتی پروگرام ”للّن ٹاپ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’2006 میں ہم کراچی سے لاہور جا رہے تھے۔ دونوں ٹیمیں ایک ہی پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ آفریدی آیا اور میرا سر تھپتھپایا اور بال بگاڑ دیے۔ اس نے مجھ سے کہا، ”کیسا ہے بچے؟“ میں نے سوچا کہ یہ کب سے میرا باپ بن گیا۔‘

عرفان نے کہا، ’میں نہ ان سے بات کر رہا تھا اور نہ ہی کچھ کہہ رہا تھا۔ اس کے بعد آفریدی نے مجھے کچھ برے الفاظ کہے۔ اس کی سیٹ میرے قریب ہی تھی۔‘

عرفان پٹھان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا، ’اس وقت پاکستان کے آل راؤنڈر عبدالرزاق میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ یہاں کس قسم کا گوشت ملتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ مختلف جانوروں کا گوشت مل جاتا ہے۔ اس پر میں نے پوچھا کہ کیا کتے کا گوشت بھی ملتا ہے؟ یہ سن کر رزاق حیران ہوئے اور بولے، ”ارے عرفان یہ کیوں کہہ رہے ہو؟“ میں نے کہا کہ (آفریدی) نے کتے کا گوشت کھایا ہے، تبھی تو اتنی دیر سے بھونک رہا ہے‘۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ عرفان پٹھان کی جانب سے برسوں پرانے واقعات کو توڑ مروڑ کر بیان کرنا دراصل پاکستان مخالف بیانیے کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ ایک جانب وہ اپنی ہی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کے کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان پٹھان کا کیریئر بھارتی میڈیا جتنا اچھالتا رہا، حقیقت میں وہ مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ صرف چند میچوں کی جھلکیاں پیش کر کے پاکستان کے خلاف ”ہیرو“ بننے کی کوشش کرنے والے پٹھان جلد ہی ٹیم سے باہر ہو گئے اور بھارتی کرکٹ میں ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں نے لے لی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کھیل کو نفرت اور تعصب کے بیانات سے جوڑنا عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں کی ناکام حکمت عملی ہے جو اپنی پہچان کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کا سہارا لیتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں میں اتنا تعصب ہے کہ ورلڈ چیمپئینز لیگ میں صرف شاہد آفریدی کی شرکت پر میچز کھلینے سے انکار کردیا تھا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی پاکستان کے کا گوشت

پڑھیں:

حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ونگ نے قومی شاہراہ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گوشت ضبط کرلیا، جو نجی سلاٹر ہاؤس سے کراچی فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر اسد جہانگیر کے مطابق گوشت پر سرکاری سلاٹر ہاؤس کی مہریں لگائی گئی تھیں لیکن میٹ فیٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔ حفظان صحت ایس او پیز کے برخلاف مختلف جانوروں کا گوشت مکس کر کے رکھا گیا تھا، اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے بتایا کہ گوشت کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے اور تمام ضبط شدہ گوشت کو تلف کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حفظان صحت قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں بھی سرایت کرنے لگا
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمی نفرت
  • بھارتی سکیورٹی اداروں کی قیادت کے اشتعال انگیز بیان قابلِ تشویش ہیں، آئی ایس پی آر
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد
  • وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
  • آزاد کشمیر احتجاج: بھارتی وزارت خارجہ کا پاکستان سے جواب دہی کا مطالبہ
  • آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
  • برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو اضافہ
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟