Daily Mumtaz:
2025-11-18@23:45:20 GMT

انڈونیشیا میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

انڈونیشیا میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبرایجنس کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

رپورت کے مطابق زلزلے سے علاقے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

Post Views: 11.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-01-19
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ میکسیکو میں جین زی گروپ نے 50 سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے، دوسری جانب حکومت نے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے گئے، اس میئر نے بدمعاش گروپوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس پر اسے قتل کر دیا گیا۔ مِچوآکان کے شہر اْروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین نے اْروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ جین زی نوجوان نسل کا ایک رجحان ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلا، اس رجحان کے تحت نوجوانوں نے ماحولیاتی تحفظ، بدعنوانی کے خاتمہ، سیاست پر مخصوص طبقہ کی اجارہ داری کا خاتمہ ، جنس و نسل کی برابری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے
  • ہنزہ، چپورسن میں مسلسل زلزلوں اور دھماکوں کے حوالے رپورٹ جاری کر دی گئی
  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف جین زی کا احتجاج‘ جھڑپیں‘ 120 افراد زخمی
  • کوٹلی: کباڑ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان  میں  دھماکے سے 3  افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر کوٹلی ، اسکریپ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • لطیف آباد: آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی