بھارت کے 6 جہاز تباہ کیے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پس پردہ کام کرنے والے اداروں کے پاس بھارت کی پلاننگ پہلے ہی آجاتی ہے، ہمیں جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی اور ہم نے 6 بھارتی جہاز گرائے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں کافی چیزوں کا عینی شاہد ہوں اور کئی میں شامل بھی رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ ادارے جو پس پردہ رہ کر رہے تھے ان کے پاس انڈیا کی ہر بات ہمارے پاس بہت پہلے آ جاتی تھیں، اگر پختہ ارادہ کرلیں تو پھر اللہ نہ صرف مدد کرتا بلکہ فتح مقدر بن جاتی ہے۔
’پاک بھارت جنگ میں ہمیں غیبی مدد حاصل تھی، انڈیاہمارا ایک بھی جہاز تباہ نہ کر سکا، ان کے 6 جہازوں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں‘، محسن نقوی نے تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا#ExpressNews #BreakingNews #MohsinNaqvi #PakvsIndia #PakIndiaWar #PAF #PakistanAirForce #Rafale #IAF #LatestNews… pic.
محسن نقوی نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مد حاصل تھی، جس کے دو واقعات میں آپ کو سناتا ہوں کہ بھارت نے نور خان ایئربیس پر 7 میزائل فائر کیے مگر اُس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وہ کچھ پہلے، ایئربیس سے باہر یا پھر ادھر اُدھر گر گئے جبکہ ہم نے جواب میں بھارت کے 36 اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 جہازوں کو نشانہ بنایا جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا ایک وفد جنگ کے دوران آیا وہ تازہ تازہ انڈیا سے ہو کر آئے تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی کی نیوی آرمی فضائیہ کا کوئی ایک پروگرام نہیں تھا اور اس جنگ کے پیچھے مودی نہیں بلکہ امیت شاہ اور اجی دیول تھے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان کی سیاسی جماعتیں جنگ میں ایک پیج پر تھیں اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہترین سفارتکاری کی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کھلے عام بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر کا پیچھا اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک انہیں حق خود ارادیت مل نہیں جاتا۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے پریشر کو قبول کیا اور بھارت کو بھر پور جواب دیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کی ویڈیوز جنگ کے
پڑھیں:
پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-14
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔