پاکستان میں کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کیسے کام کرے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پاکستان اب کیش کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں ملک کو کیش لیس ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
کیش لیس معیشت کا کیا مطلب ہے؟
کیش لیس معیشت کا مطلب ہے کہ عام شہری، سرکاری ادارے، اور کاروبار رقم کے لین دین کے لیے نقدی کے بجائے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کریں — جیسے موبائل ایپس ، بینک ٹرانسفرز،کیوآر کوڈز ، بائیومیٹرک ادائیگیاں
سسٹم کو ضلعی سطح تک لانے کی ہدایت
وزیراعظم نے تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ “راست” (RAAST) ادائیگی کے نظام کو ضلعی حکومتوں تک لے جانے میں وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کریں۔
یہ نظام لوگوں کو سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ محفوظ، تیز اور شفاف طریقے سے لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ڈیجیٹل شناخت کیسے کام کرے گی؟
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے لئے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر بنا رہی ہے، جس میں ہر پاکستانی کی ڈیجیٹل شناخت (Digital ID) بنے گی۔ اس میں قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا،بائیو میٹرک معلومات ، موبائل فون نمبرشامل ہوگا
یہ ڈیجیٹل آئی ڈی نہ صرف شہریوں کی شناخت کا ذریعہ بنے گی، بلکہ ادائیگیوں کا بھی بنیادی ذریعہ ہو گی۔
صوبوں کی کارکردگی اور پیشرفت
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتیں گورنمنٹ ٹو پبلک (G2P) اور پبلک ٹو گورنمنٹ (P2G) ادائیگیوں کو RAAST سے منسلک کرنے میں اچھی پیشرفت دکھا رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی
سبسڈی یا حکومتی امداد
سرکاری فیسیں
سب کچھ ڈیجیٹل طریقے سے کیا جا سکے گا۔
انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری
کیش لیس معیشت کے لیےتیز رفتار انٹرنیٹ ناگزیر ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے فائبر آپٹک کے لیے “رائٹ آف وے” دے دیا ہے ،پاکستان ریلوے اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی سے مزید تعاون پر بات چیت جاری ہے تاکہ پورے ملک کو کنیکٹیویٹی دی جا سکے
کون کون شامل تھا؟
اجلاس میں اعلیٰ سطح کی قیادت نے شرکت کی، جن میں شامل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ،وزیر آئی ٹی شزا، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی و دیگر اہم حکام
آگے کیا ہوگا؟
یہ اقدامات پاکستان کو کرپشن سے پاک،شفاف لین دین والا ، ٹیکنالوجی پر مبنی اور عوام دوست معیشت کی طرف لے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون بننے جا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل معیشت اجلاس میں کیش لیس
پڑھیں:
غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں کیا طے پایا؟
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے معاملات پر اعلیٰ سطح کمیٹی کا فالو اپ اجلاس چیئر کیا۔
اجلاس میں ایف بی آر نے غیر کسٹمز ادا شدہ گاڑیوں کی نیلامی کے لیے تجویز کردہ آن لائن، ای آکشن ماڈیول کی تفصیلی پیشکش کی، جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر خارجہ نے حکومت کے عزم کو دہرایا کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنائے گی تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور قیمتی عوامی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر قانون و انصاف، طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، اور سیکریٹری وزارت اطلاعات بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین ایف بی آر سینیٹر محمد اسحاق ڈار غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیاں