سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، وفاقی وزرا کو ٹاسک تفویض
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، وفاقی وزرا کو ٹاسک تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کیلئے وفاقی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔وفاقی وزرا خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے، وفاقی وزیر امیر مقام ضلع شانگلہ میں امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کو ضلع بونیر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
وفاقی وزیر سردار یوسف ضلع مانسہرہ میں امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی کریں گے، معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی تقسیم کے معاملات دیکھیں گے۔گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہے، وفاقی وزیر نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا۔وزیراعظم کی ہدایت ہر این ڈی ایم اے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، پاک فوج سمیت دیگر تمام ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔وزیراعظم خیبرپختونخوا میں این ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیوں کی نگرانی خود کررہے ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان پر مشتمل مزید ٹرک متاثرہ اضلاع بھیجے جارہے ہیں۔ امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل،سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، صوبائی حکومت کی وفاق سے مدد کی اپیل خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، صوبائی حکومت کی وفاق سے مدد کی اپیل قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج، سرکاری فنڈزکا 10فیصدیہ گروہ لیجاتے ہیں، فضل الرحمان خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امدادی سامان کی ترسیل میں امدادی سامان کی متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرہ وفاقی وزرا
پڑھیں:
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع
لاہور:پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔
سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں جب کہ 53 ہزار 985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔
فلڈ سروے کے دوران 24 ہزار 246 مکانات کا ڈیٹا جمع کیا گیا، جب کہ سیلاب میں مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ مختلف اضلاع سے 3945 ہلاک مویشیوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اربن یونٹ، ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر متاثرین سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، جب کہ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر سروے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔
کئی مقامات پر سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے دیہات کا دورہ کر رہی ہیں اور کھڑے پانی سے گزر کر متاثرہ افراد کی معلومات یقینی بنا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر مکمل عمل کیا جائے اور کسی متاثرہ شخص کا ڈیٹا رہ نہ جائے۔
اس موقع پر ایک بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کی بیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ ضرور کرے گی۔ بزرگ شہری نے مریم نواز اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سروے ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔