اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔
عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف ساری صورتحال کی خودنگرانی کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر ضروری اشیا امداد کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اور یہ ایک قومی ایشو ہے اس پر سیاست بالکل نہیں ہو گی۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ امیر مقام سیلاب متاثرین میں خود امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی حکومت نے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے ہیں،یہ ایک قدرتی آفت ہے اور انسانی بس میں جو کچھ ہوا تعاون جاری رہے گا۔
27ویں ترمیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر تاحال کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی، صرف میڈیا کے ذریعے 27 ویں ترمیم کے حوالے قیاس آرائیاں سننے کو مل رہی ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پوری قوم کے سامنے لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی کوئی پیشرفت سامنے آئی تو قوم کے سامنے رکھیں گے، وزیر اعظم کا مؤقف ہے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے۔ اور اپوزیشن جماعتوں کو اب بھی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا  ملکی استحکام اور ترقی کے لئے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں اور سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بات چیت نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کے پی میں قیمتی جانی نقصان: اسلام آباد میں معرکۂ حق و جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔

ترجمان وزارتِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد میں منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے، عطا اللہ تارڑ
  • منافق سیاست دانوں کی ایک اور سازش پکڑی گئی، سب اپنی سمت ٹھیک کرلیں، فیصل واؤڈا
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
  • فیملی کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے والا پائلٹ بڑی مشکل میں پڑ گیا
  • دوران پروازفیملی کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے والے پائلٹ کے ساتھ کیاہوا؟
  • سسٹم ٹھیک کئے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہونگے‘ 27 ویں ترمیم تباہی لائیگی: حافظ نعیم
  • امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • رضاکاروں کی بہادری پر  وفاقی حکومت کا 20 لاکھ روپے انعام
  • کے پی میں قیمتی جانی نقصان: اسلام آباد میں معرکۂ حق و جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی