دنیا نے ہماری فورسز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے: یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا نے ہماری فورسز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے مارگرائے گئے 6 طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ اور عالمی سطح پر تحقیقات کی بات کی، پاک فوج نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ دنیا نے ہماری فورسز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے کہا
پڑھیں:
آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان پر پابندیوں سے متعلق نیا فریم ورک تیار کرلیا
آسٹریلوی حکومت نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ اور تجارت نے اپنی خود مختار سینکشنز ریگولیشنز 2011 میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا جو افغانستان پالیسیوں سے متعلق ہے۔
ان تجاویز میں شامل ہے کہ طالبان سے منسلک اشخاص یا اداروں کو پابندی کے دائرے میں لانے کے نئے معیار بنائے جائیں اور افغانستان کو اسلحہ یا اسلحے سے متعلق خدمات فراہم کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
مزید یہ کہ صرف اسلحہ فروخت ہی نہیں بلکہ اسلحے کی مینٹیننس، کسٹم ورکس یا تربیتی خدمات دینا بھی ممنوع قرار دیا جائے۔
طالبان حکومت سے متعلق یہ اقدام اس بات کی واضح علامت ہے کہ آسٹریلیا طالبان حکومت کو پوری طرح جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا اور ان پر سیاسی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔
علاوہ ازیں ان پابندیوں کے نفاذ سے طالبان کو غیر قانونی ذرائع سے اسلحہ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں جو ان کی فوجی اور سکیورٹی صلاحیتوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سفارتی علیحدگی کا سامنا کر رہے ہیں اور ایسے اقدامات ان کی مالی اور عملی صلاحیتوں کو مزید محدود کر سکتے ہیں۔